ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے گھرسی بی آئی کا چھاپہ ، کانگریس نے کہا، غلط فہمی میں نہ رہے بی جے پی

ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے گھرسی بی آئی کا چھاپہ ، کانگریس نے کہا، غلط فہمی میں نہ رہے بی جے پی

Sat, 26 Jan 2019 00:14:02    S.O. News Service

نئی دہلی،25جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے گھر پر ہوئی چھاپہ ماری پر کانگریس کی جانب سے سخت رد عمل ظاہر کیاگیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے کہا، 'ہم یہ صاف کردینا چاہتے ہیں کہ بی جے پی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کانگریس پارٹی ایجنسی کے غلط استعمال سے گھبرا جائے گی۔ ہم اس کا مضبوطی سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس سے گھبراتانہیں ہے۔

مرکزی حکومت سی بی آئی کا غلط استعمال کر کے صرف ان کی مخالفت میں کھڑے لوگوں کو ڈرانا چاہتی ہے۔حکومت کانگریس کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔بی جے پی صرف اس طرح سے ہمیں تنگ کرنا چاہتی ہے۔آنند شرما نے کہا کہ چھاپے کی ٹائمنگ سے یہ صاف ہے کہ وہ صرف لوگوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔اس طرح کی چھاپہ ماری صرف پریشان کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستان کو ایک پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔ جمہوریت ایسے کام نہیں کرتا۔ہم پی ایم اور ان کی حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ ہم سب برداشت کرتے رہیں گے۔قانون سب کے لئے ایک ہے۔انہوں نے وزیراعظیم کو متنبہ کیا کہ وہ ایجنسی کا غلط استعمال نہ کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور دیگر کے خلاف جمعہ کو ایک نیا مقدمہ درج کیا اور دہلی۔این سی آر میں 20 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ حکام نے بتایا کہ 2009 میں گڑگاؤں میں زمین الاٹمنٹ میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کے حکام کی ایک ٹیم آج علی الصبح ہڈا کے ہریانہ کے روہتک میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔حکام نے بتایا کہ دہلی قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) کے 20 مقامات جانچ کے گھیرے میں ہیں۔


Share: